Tajussariya and faroge taalim حضور تاج الشریعہ اور فروغِ تعلیم
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiVU8Kh6C5QSUMiHXrUfw5lQhEdqj5R4B2wVUunSJsU-v5vyXJ1Anr81JmneiovyeQOgBRfF_2krBz0x7J4sCn9bJfqIPIxSEXLcYtJ_05ifLfOlOZcU0l9EiNtXb1-d6qSK4OQuMuA7qc/s320/PicsArt_09-01-02.52.03.jpg)
حضور تاج الشریعہ اور فروغِ تعلیم تحریر ✍محمد ابو ہریرہ رضوی مصباحی۔رام گڑھ (جھارکھنڈ) عالم اسلام کی عبقری شخصیت حضورتاج الشریعہ مد ظلہ العالی کے” فروغ تعلیم “کومیں نےاپناموضوع سخن بنایاہے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر علم و فن کے کن کن پہلوؤں کا جائزہ لوں اور کن کو نظر انداز کروں؟ شکار ماہ یا تسخیر آفتاب کروں میں کس کو ترک کروں کس کا انتخاب کروں باتیں زیادہ، صفحات کم ہیں۔ کائنات علم کو آخر مٹھی میں بند کون کر سکتا ہے اور وہ بھی اس وقت جب کہ ممدوح کے گھر کا بچہ بچہ علم و فن کا کوہ ہمالہ ہو، پورا کا پورا گھرانہ علم و فضل کے زیور سے آراستہ ہو، ان پڑھوں سے ہمیں بحث نہیں۔ پڑھے لکھے لوگوں سے پوچھ لیجیے حضرت رضا علی خاں ہندوستان کے کس عظیم سیوت کا نام ہے۔ حضرت مفتی نقی علی خاں کس متکلم زمانہ کو کہتے ہیں؟ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی علم و فن کے کس حجت و برہان کا نام ہے، مفتی اعظم حضرت علامہ مصطفیٰ رضا خاں ہندوستان کے کس متقی و مدبر اعظم کا نام ہے۔ غرض کہ خانوادہ رضویہ کے افراد و اشخاص کا آپ بہ نظر انصاف جائزہ لیتے ہیں تو حقیقت خود آپ کو بتاتی جائے گی کہ ابھی جو ایشیا...