Valuable advice / قیمتی نصیحت
قیمتی نصیحت
حضرت بکر بن عبداللہ رحمہ اللہ نے ایک بڑی قیمتی نصیحت کی تھی ، اللہ کرے ہم اس پر کماحَقُّہ عمل کرنے والے بن جائیں ۔ فرماتے تھے:
” جب تم کسی بڑے کو دیکھو تو اُس کی تعظیم بجا لاؤ ، اور ( خود سے ) کہو:
یہ اسلام اور نیک اعمال میں مجھ پر سبقت رکھتا ہے ۔
جب کسی چھوٹے کو دیکھو تو اس کی بھی عزت کرو ، اور اپنے آپ سے کہو:
( اس کے گناہ میری بہ نسبت کم ہیں ) میں اِس پر گناہوں سے سبقت لے گیا ۔
( اس کے گناہ میری بہ نسبت کم ہیں ) میں اِس پر گناہوں سے سبقت لے گیا ۔
اور
جب لوگ تمھاری عزت کریں تو کہو:
یہ اللہ کا فضل ہے ، ورنہ میں اس کا حق دار نہیں ہوں ۔ “
تنبیہ المغترین اواخرالقرن العاشر علی ماخالفوا فیہ سلفھم الطاہر ، امام شعرانی ( م 973ھ ) ، ص 65 ، مرکز اہل سنت برکات رضا ہند ، 1427ھ
✍لقمان شاہد
5/10/19 ء
5/10/19 ء