Zikre Hussain Kawaite Iman / ذکرِ حُسین ،، قوّتِ ایماں
ذکرِ حُسین ،، قوّتِ ایماں.
حقانیت کےعَزم مُصَمّم حسین ہیں
اسلام کےعروج کاپرچم حسین ہیں
اسلام کےعروج کاپرچم حسین ہیں
مہکی ہےجس سےصبر وعزیمت کی کائنات
انسانیت کے وہ گُلِ اکرم حسین ہیں
انسانیت کے وہ گُلِ اکرم حسین ہیں
پھیلی ہےشَشْ جِہاتْ میں سیرت کی روشنی
ہاں ہاں چراغِ محفلِ آدم حسین میں
ہاں ہاں چراغِ محفلِ آدم حسین میں
سُرخی ہےآسماں کے کناروں پہ اسلیے
اعدائےدیں پہ آج بھی برہم حسین ہیں
اعدائےدیں پہ آج بھی برہم حسین ہیں
جاری ہے ہر یزید سے اب بھی مقابلہ
حق کی ڈگرپہ سب سےمُنظّم حسین ہیں
حق کی ڈگرپہ سب سےمُنظّم حسین ہیں
ملتاہےاُنکےدر سے نئ زندگی کا جوش
عزم و یقیں کےجلوۂ مُحکَم حسین ہیں
عزم و یقیں کےجلوۂ مُحکَم حسین ہیں
ذکرِ حسین، قوتِ مُسلِم کا ہے سبب
تاحشر ایک جرأتِ پیہم ، حسین ہیں
تاحشر ایک جرأتِ پیہم ، حسین ہیں
دنیا حسینیوں پہ کرے لاکھ بندشیں
ہرکربلا میں فیض کے زمزم حسین ہیں
ہرکربلا میں فیض کے زمزم حسین ہیں
مایوسیوں میں اک نئ قوت ہے انکی یاد
رنج و اَلَم میں صبر کے مرہم حسین ہیں
رنج و اَلَم میں صبر کے مرہم حسین ہیں
نام یزید، ذلت و لعنت کا اک نشاں
لوحِ شَرَف کےنَقشِ معظم حسین ہیں
لوحِ شَرَف کےنَقشِ معظم حسین ہیں
حُبِّ حسینِ پاک، مدارِ نجات ہے
یعنی کہ آخرت میں بھی ہمدم حسین ہیں
یعنی کہ آخرت میں بھی ہمدم حسین ہیں
اُنکی ڈگر ، رضاے الٰہی کا راستہ
تفسیرِ" لِلَّتِيْ هِيَ أَقْوَمْ "حسین ہیں
تفسیرِ" لِلَّتِيْ هِيَ أَقْوَمْ "حسین ہیں
انکی حیاتِ پاک کا ہر باب لاجواب
بیشک دعائےسیدِ عالَم حسین ہیں
بیشک دعائےسیدِ عالَم حسین ہیں
کردار میں ہیں صبر وشجاعت کی جھلکیاں
خوئےعَلِی و زہرا کے، سنگم حسین ہیں
خوئےعَلِی و زہرا کے، سنگم حسین ہیں
اِس ماہ کو بھی نسبتِ شبیر پر ہے ناز
وجہِ وقارِ ماہِ مُحَرَّم حسین ہیں
وجہِ وقارِ ماہِ مُحَرَّم حسین ہیں
ہوگی نہ کم فریدی ! ثنائے حسینیت
فکر وزباں پہ سب سےمقدم حسین ہیں
فکر وزباں پہ سب سےمقدم حسین ہیں
°°°°°°°
شَش جہات... ہر طرف
محفل آدم.. نسل آدم، سارے انسان
جرات پیہم.. مسلسل جوش وہمت
از فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی، مسقط عمان +96899633908
شَش جہات... ہر طرف
محفل آدم.. نسل آدم، سارے انسان
جرات پیہم.. مسلسل جوش وہمت
از فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی، مسقط عمان +96899633908