Why do we say Maslak-e-Aala Hazrat / مسلک اعلیٰ حضرت کیوں کہا جاتا ہے
محمد ریاض اختر:
مسلک اعلیٰ حضرت کیوں کہا جاتا ہے
مسلک اعلیٰ حضرت کیوں کہا جاتا ہے
سوال
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے دین کیا فرماتے ہیں اس مسئلے ذیل کے بارے میں کی مسلک کے امام چار ہیں
لیکن بدعقیدہ کے لوگ کہتے ہیں
مسلک علیحضرت کیوں کہا جاتا ہے ۔۔۔۔۔حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی؟؟؟

♧ســـــــــائـــــــــل♧
محمد رضوان خان قادری صحبتیا بہرآئچ شریف یوپی انڈیا۔۔۔
✍الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایتہ الحق والصواب:

"مسلک" عربی کا اسم ظرف ہے ، جس کے معنی ہیں" چلنے کی جگہ"
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے مسلک پر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین، تابعین عظا , علمائے کرام، اولیائے ذوی الاحترام اور اءمہ عظام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم چلے اور مجدد مآتہ ماضیہ امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مسلک بھی وہی ہے جو ان اکابرین کاہے - لیکن ! وہابی ، دیوبندی ، قادیانی ، رافضی سبھی فرقہ باطلہ کی نشاندہی اعلی حضرت نے زور دار طریقے پر کی اس لئے اب ان فرقہ باطلہ سے محفوظ و مامون رہنے کے لئے " مسلک اعلی حضرت" کا نعرہ لگانا پڑے گا - جس مسلک کا سلسلہ بھی سلسلہ وار بدعقیدوں سے بچتے ہوئے نکھر کر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم تک نہایت ہی پاک اور ستھرے طریقے پر چلاگیا ہے- اس لئے" مسلک اعلی حضرت" ہی پر چل کر ہمارا ایمان و عقیدہ باطل کی یلغار سے محفوظ رہ سکے گا - ہمارے اکابرین :

" ١- حضرت سید شاہ حسین اشرفی میاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے " مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے ،
٢- حضرت حسن میاں مارہرہ شریف نے " مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
٣- حضرت علامہ مولانا محمد عبدالرحمن محبی پوکھریروی نے " مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
٤- حضرت حجتہ الاسلام بریلوی نے" مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
٥- حضور صدر الشریعہ علامہ مولانا محمد امجد علی نے مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
٦- حضرت صدر الافاضل مرادآبادی نے " مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
۷-حضرت ملک العلماء علامہ مولانا ظفرالدین نے " مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
٨- حضرت علامہ مولانا عبدالسلام جبل پوری نے " مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے,
٩-حضرت علامہ مولانا برہان ملت نے " مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
١٠- حضور محدث اعظم کچھوچھہ شریف نے "مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
١١- حضرت شیر پیشہ اہل سنت نے " مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
١٢- حضور مفتی اعظم ہند نے " مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
١٣- حضرت علامہ مولانا ولی الرحمن پوکھریروی نے "مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے ,
١٤- حضور مجاہد ملت اڑیسوی نے" مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے,
١٥- حضور حافظ ملت مبارک پوری نے "مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
١٦- حضور امین شریعت علامہ مولانا رفاقت حسین نے" مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
١٧- حضرت علامہ مولانا مبلغ اسلام عبدالعلیم میر ٹھی نے "مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے ،
١٨- حضرت پیر جماعت علی ، علی پوری نے" مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
١٩- حضور محدث اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا سردار احمد نے" مسلک اعلی حضرت " کہنے پر مداومت کی ہے،
٢٠-حضور شعیب الاولیاء براءوں شریف نے' مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
٢١- حضرت علامہ ارشد القادری نے "مسلک اعلی حضرت" کہنے پر مداومت کی ہے،
٢٢-حضرت پاسبان ملت علامہ مشتاق احمد نظامی نے " مسلک اعلی حضرت " کہنے پر مداومت کی ہے- ( اللہ تعالیٰ ہمارے ان سارے اکابرین پر رحمت و نور کی موسلا دھار برکھا فرماءے!!!)
حضرت پاسبان ملت ، محافظ مسلک اعلی حضرت حضرت علامہ مولانا مشتاق احمد نظامی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ نے فرمایا تھا کہ
بریلی شریف اعلی حضرت کی مرکزی شخصیت کی بنیاد پر ہمارا مرکز ہے ، منظر اور مظہر کی میم بھی باقی نہ رہے گی پھر بھی بریلی شریف ہمارا مرکز رہے گا - مذاہب باطلہ کے مقابل اگر ہمیں حق بولتا مسلک ملا ہے تو اعلی حضرت کی بارگاہ سے ملا ہے - کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کھاتے ہیں اعلی حضرت کے نام پر اور گاتے ہیں کسی اور کا- یعنی نمک کھاتے ہیں اور نمک دان توڑنے کی فکر میں رہتے ہیں- حالانکہ:
زمانے بھر کا یہ قاءدہ ہے کہ جس کا کھانا اسی کا گانا،
تو نعمتیں جس کی کھا رہے ہیں اسی کی ہم گیت گا رہے ہیں
مسلک اعلی حضرت ایک بے غبار سچاءی ہے ، بر صغیر ہند و پاک میں اہل حق اہل سنت وجماعت کی یہی شناخت ہے- اس شناخت کی حفاظت ہم سب کو مل جل کے کرنی چاہئے
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا ارشاد پاک ہے کہ

من لم یشکرالناس لم یشکراللہ
یعنی ، " جو اللہ کے بندوں کا شکر گزار نہیں ، دراصل وہ اللہ تعالیٰ کا بھی نا شکرا ہے
محسن کش ، احسان فراموش لوگوں کی اس زمانے میں کوئی کمی نہیں ہے - میرے امام نے دین و سنیت کی بے غرض خدمت کی ہے ، رات و دن ایک کر دیءے ، وہ چاہتے تو اپنی زمین داری کے بل پر دنیا بھر کے عیش کرتے مگر انہوں نے اپنے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے دین کی تبلیغ و تشہیر اور دین کے دشمنوں کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے خود کو وقف کر دیا ، دنیا بھر کی دشمنی مول لے لی ، مگر اپنے کام میں جٹے رہے - اپنے مشن پر اڑے رہے ، جماعت اہل سنت کو ایک بند مٹھی کی طرح طاقتور بناءے رکھنے کے لئے انھوں نے بے انتہا قربانیاں دیں ، دین کے دشمنوں سے مقابلہ کرنے اور انہیں منھ توڑ جواب دینے کے لئے آپ نے کیسی کیسی معرکتہ الآرا تصانیف سنی دنیا کو کو پیش کیں

ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سنی دنیا ہر سانس میں اعلی حضرت کا شکریہ ادا کرے کہ انھوں نے بد مذہبوں ، بد دینوں کے مقابلے میں سر کر اٹھاکر چلنے اور جینے کا سامان دیا مگر کچھ بد نصیب حسد اور عناد کی آگ میں جلتے ہوئے سرکار اعلی حضرت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر طرح طرح کی تنقیدیں کرنے میں جٹے ہوءے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کہ جو حضرات محسن اہل سنت امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بعض و عناد اور حسد رکھتے ہیں انھیں اکابرین و اسلاف اہل سنت کے نقش قدم پر چلتے رہنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے ! آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !( مأخذ : پیغام رضا کا فکر و تدبر نمبر)
کتبہ
گدائے بارگاہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ, مدظلہ العالی و النورانی
کرلوسکرواڑی ، سانگلی ، مہاراشٹر -
الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی