Posts

Showing posts from October, 2019

How does she go to meet his boyfriend لڑکیاں (عورتیں ) کیسے دن / رات کی تنہائ میں نامحرم سے ملنے چلی جاتی ہیں

Image
ک اکروچ اور چھپکلی سے ڈرنے والی لڑکیاں (عورتیں ) کیسے دن  / رات کی تنہائ میں نامحرم سے ملنے چلی جاتی ہیں قصور صرف ابن آدم کا ہی نہیں بنت حوا بھی برابر کی شریک میری اکثر پوسٹس مردوں کے خلاف ہوا کرتی ہیں.... بہت سے بوائز کمنٹ ،masg کرتے کہ صرف ہم ہی بدکردار ہیں کیا صنف نازک ہر عیب ہر غلطی ہر گناہ سے پاک ہے اس لئے مردوں کی تو بات ہو گئ اب میری ان بہنوں کی بات بھی کی جائے جو خود اس دلدل میں پھنسی۔جو خود مرد کو خود کی طرف مائل کرتی ہیں اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی عزت لٹاتی ہیں ہر غلطی لڑکوں کی ہی نہیں ہوتی کچھ غلطیاں لڑکیوں کی بھی ہوتی ہیں۔ ہر الزام مرد پہ لگا دیا جاتا عورت آسمان سے اتری کوئ حور پری نہیں یا دودھ سے دھلی نہیں کہ وہ کبھی غلط نہیں ہو سکتی اکثر کہا جاتا کہ مرد دھوکے باز ہے محبت صرف اپنی حوس کی حد تک کرتا میرا سوال ہے کہ حوا کی بیٹیوں سے تمہارے  پاس عقل نام کی کوئ چیز ہے کی نہیں تم مرد پہ بھروسہ ہی کیوں کرتی ہو۔ جب معلوم ہے کہ مرد کبھی بہی اپنے گھر کی عزت نہیں بنائے گا اسکا موقع تم خود ان کو دیتی ہو۔ جب تک لڑکی خود موقع نہ دیں کسی مرد کی کیا جرات کہ...

Respect your mother ماں کی قدر کیجیے

Image
ماں کی قدر کیجیے مائیں کتنی سادہ ہوتی ہیں۔ یہ ہمیشہ پرانے زمانے میں زندہ رہتی ہیں، انہیں لگتاہے کہ ان کی اولاد دنیا کی معصوم ترین اولاد ہے۔ انہیں ہر وقت یہ خطرہ رہتا ہے کہ ان کا بچہ ہمیشہ بچہ ہی رہے گا اور دنیا کی چالاکیوں سے ناواقف رہے گا۔ یہ دنیا کے ہر مسئلے کا حل دعاؤں کو قرار دیتی ہیں اور حیرت انگیز طور پران کی دعائیں رنگ بھی لے آتی ہیں۔ ان کی اکثریت موبائل فون استعمال کرنا نہیں جانتی، بڑی بڑی باتیں نہیں اتی سادہ زندگی گذارتی ہے، کسی بھی بات کو سچ سمجھ لیتی ہے، بڑی جلدی گھبرا جاتی ہے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر سہم جاتی ہے، لڑائی سے گھبراتی ہے۔ ہم میں سے شائد کسی کو نہ پتا ہو کہ ہماری ماں کون سا کھانا بہت شوق سے کھاتی ہے؟ اس کی پسند کیا ہے؟ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ماں کو کس رنگ کا سوٹ پسند ہے، پسندیدہ سویٹ ڈش کون سی ہے ؟ آپ نے کبھی اپنی ماں کو کسی چیز کے لیے للچاتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا، ہم میں سے اکثریت کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے، یاد کیجئے اپنے بچپن کے وہ دن جب آپ پیٹ بھر کر کھانا کھاتے تھے اور ماں ہمیشہ ہانڈی پونچھ پونچھ کر پیٹ بھرتی تھی۔ ہم میں سے کتنے لوگوں کو ...

Sweet Family of Aala Hazrat خاندانِ عالیشان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان (علیھم الرحمه والرضوان)

Image
خاندانِ عالیشان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان (علیھم الرحمه والرضوان) *دادا حضور:* امام العلماء مفتی رضا علی خان بن حافظ کاظم علی خان *نانا حضور:* نواب اسفندیار بیگ لکھنوی ثم بریلوی *والدِ گرامی:* رئیس المتکلمین مفتی نقی علی خان بن مفتی رضا علی خان *مادرِ مہربان:* حُسینی خانم بنت نواب اسفندیار بیگ *زوجہ محترمہ:* ارشاد بیگم بنت شیخ فضل حسین عثمانی *سُسر صاحب:* شیخ فضل حسین بن شیخ احمد حسین عثمانی رامپوری *ساس صاحبہ:* یاقوتی جان بنت غلام فرید خان *چچا:* کوئی نہیں *پھوپھیاں:* تین ۱۔ زوجہ مہدی علی خان ۲۔ مستجاب بیگم زوجہ وھاب علی خان آنولوی ۳۔ بی بی جان *بھائی:* دو ۱۔ استاذ زمن مولانا حسن رضا خان ۲۔ ننھے میاں مولانا محمد رضا خان *بہنیں:* تین ۱۔ حجاب بیگم زوجہ وارث علی خان ۲۔ احمدی بیگم زوجہ غلام دستگیر شاہ ایران خان ۳۔ محمدی بیگم زوجہ کفایت الله خان *صاحبزادے:* تین ۱۔ حجة الاسلام مولانا محمد حامد رضا خان ۲۔ محمد محمود رضا خان۔ ان کا صرف پانچ ماہ چند دن کی عمر ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔ ۳۔ مفتی اعظم مولانا محمد مصطفی رضا خان *بہوئیں:* دو ۱۔ کنیز...

Islamic tips for your health اپنی صحت کی حفاظت کریں

Image
اپنی صحت کی حفاظت کریں. • صحت سب سے بڑی دولت اور نعمت ہے...       ✍اعجازاحمداعجازی *1۔ معدہ (Stomach) :* اس وقت ڈرا ہوتا ہے  جب آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے۔ *2۔ گردے (Kidneys) :* اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے۔ *3۔ پِتہ  (Gall bladder) :* اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11بجے تک سوتے نہیں  اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں۔ *4۔ چھوٹی آنت (small intestines) :* اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں اور باسی کھانا کھاتے ہیں۔ *5۔ بڑی آنت (Large intestine) :* اس وقت خوفزدہ ہوتی ہے جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں۔ *6۔ پھیپھڑے ( Lungs ) :* اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں۔ *7۔ جگر (Liver) :* اس وقت خوفزدہ ہوتا ہے جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں۔ *8۔ دل (Heart ) :*   اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں۔ *9۔ لبلبہ (Pancreas ) :* لبلبہ اس وق...

Really Changes اسے کہتے ہیں اصل تبدیلی۔

Image
اسے کہتے ہیں اصل تبدیلی۔ انڈونیشیا میں حکومتی سطح پر مساجد کا سروے کیا گیا تو معلوم ہوا تقریبا %40 فیصد لوگ مسجد میں نماز پڑھنے نہیں آتے اسکی وجہ یا تو وہ نماز ہی نہیں پڑھتے یا نماز تو پڑھتے ہیں مگر گھروں میں پڑھتے ہیں پھر مزید تحقیق کی گئی تو پتہ چلا اصل وجہ آج کے دور میں سب سے بڑی نحوست انٹرنیٹ ہی ھے جس نے نوجوان نسل کو اس قدر مصروف رکھا ھے کہ دس پندرہ منٹ نکال کر مسجد کا رخ کرنا ہی مشکل ہو چکا ھے اس لئے پوری سوچ و بچار کے بعد انڈونشیا کی حکومت نے اعلان کیا کہ ملک کے تمام شہروں میں مقامی وقت کے مطابق نماز کے اوقات میں تقریبا آدھا گھنٹہ انٹرنیٹ سروسز یعنی 3g  4g کو بند کردیا جائے تاکہ عوام ان فرصت کے لمحات میں مساجد کا رخ کر سکے اور بڑی بات یہ ھے کہ کوئی بھی اس فیصلے کے خلاف نہیں سب نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت وقت کو اس احسن اقدام پر خوب سراہا ھے ۔ تبدیلی صرف نفاذِ اسلام سے۔

Valuable advice / قیمتی نصیحت

Image
 قیمتی نصیحت                                   حضرت بکر بن عبداللہ رحمہ اللہ نے ایک بڑی قیمتی نصیحت کی تھی ، اللہ کرے ہم اس پر کماحَقُّہ عمل کرنے والے بن جائیں ۔ فرماتے تھے: ” جب تم کسی بڑے کو دیکھو تو اُس کی تعظیم بجا لاؤ ، اور ( خود سے ) کہو: یہ اسلام اور نیک اعمال میں مجھ پر سبقت رکھتا ہے ۔ جب کسی چھوٹے کو دیکھو تو اس کی بھی عزت کرو ، اور اپنے آپ سے  کہو: ( اس کے گناہ میری بہ نسبت کم ہیں )  میں اِس پر گناہوں سے سبقت لے گیا ۔ اور جب لوگ تمھاری عزت کریں تو کہو: یہ اللہ کا فضل ہے ، ورنہ میں اس کا حق دار نہیں ہوں ۔ “ تنبیہ المغترین اواخرالقرن العاشر علی ماخالفوا فیہ سلفھم الطاہر ، امام شعرانی ( م 973ھ ) ، ص 65 ، مرکز اہل سنت برکات رضا ہند ، 1427ھ ✍لقمان شاہد    5/10/19 ء